جیکب آباد: شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند شہری پانی کے لیے ترس گئے

منگل 9 اکتوبر 2018 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) جیکب آباد شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند شہری پانی کے لیے ترس گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرکے مختلف محلوں کامورہ لائین ،صرافہ بازار،فیملی لائین،شاہ غازی محلہ ،اولڈ میونسپل محلہ سمیت دیگر علاقوںمیں گزشتہ دوہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے پانی کی فراہمی بندہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکارہیں اورشہری مجبوراًپیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبورہیں واٹرسپلائی سے شہریوں کوپانی کی فراہمی بندہونے پر شہریوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کوفی الفور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں