کراچی ،ایس ایچ او کی رشوت خوری کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ایس ایچ او کی رشوت خوری کا آئی جی نے نوٹس لے لیا ایس ایس پی کوتفصیلی تحقیقات کرکے جلد رپورٹ دینے کا حکم تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایس ایچ او سول لائین اشتیاق پٹھان کی مبینہ رشوت خوری اکا آئی جی سندھ سید کلیم امام نے نوٹیس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد شوکت کھٹیان کوتحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ ایس ایچ او پر الزام ہے کہ اس نے ہندو نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے میں سے 150موبائل فون برآمد کئے اور کاروائی میں صرف 100موبائل فون دکھا کر 50موبائل فون غائب کر دئے جبکہ ہندو نوجوان سے ایک لاکھ روپے رشوت بھی لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں