جمہوری حکومت کو جو کام کرنا تھے وہ چیف جسٹس کررہے ہیں ،صحافی کاسوال

آپ ’’چیف جسٹس ‘‘کو سمجھائیں ، ایسے جواب پر قہقہے لگ گئے، امیربخش بھٹوکا جواب

منگل 18 دسمبر 2018 20:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صحافی کے سوال پر امیر بخش بھٹونے دل کی بات کہہ ڈالی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ورکر کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو سے سوال کیا کہ جمہوری حکومت کو جو کام کرنا تھے وہ چیف جسٹس کررہے ہیں ،صحافی کے ایسے سوال پر امیر بخش بھٹو نے ہنستے ہوئے ایسا جملہ کہہ ڈالا کہ بات بھی ٹل گئی اور دال کی بات زبان پر آگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ ’’چیف جسٹس ‘‘کو سمجھائیں ، ایسے جواب پر قہقہے لگ گئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں