جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی والدہ فوت ،تدفین حیدر آباد میں کی گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء)جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی والدہ فوت ،تدفین حیدر آباد میں کی گئی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی والدہ 80سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ایسی اطلاع پر ڈی سی اپنی مصروفیات تر ک کرکے حیدر آباد روانہ ہوگئے ہیں مرحومہ کی تدفین حید آباد میں کی گئی جس میں عزیزو اقارب اور دیگر نے شرکت کی ،مرحومہ نے دو بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں