جیکب آباد میں شادی شدہ عورت کی خودکشی ،معصوم بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جیکب آباد میں شادی شدہ عورت نے زہر کھا کر خودکشی کرلی ،معصوم بچی کرنٹ لگنے سے جان بحق تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع اے ڈی سی کالونی میں ایک بچے کی ماں 32سالہ عارفہ پروین نے مبینہ زہر کھا کر خودکشی کر لی جس کے بعد لاش ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی اس سلسلے میں ورثہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے پولیس کے مطابق خاتون نے خودشکی کی ہے یا کوئی اور وجہ سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایک دوسرے واقع میں صدر تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ غلام عباس جکھرانی میں5سالہ معصوم بچی شاہین لاشاری پنکھے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں