غیر قانونی بھرتی ملازم کو ایک ارب سے زائد کی گندم خریدنے کا ہدف مل گیا
کمیٹی نے محکمانہ انکوائری کر کے سپروائزر عبدلرزاق مگسی سمیت 119 ملازمین کو غیر قانونی بھرتی قرار دے کر رپورٹ حکام کو ارسال کی تھی
ہفتہ 27 اپریل 2024 18:00
(جاری ہے)
نیب کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ خوراک سندھ سے غیر قانونی بھرتی کیے گئے 119 ملازمین کی رپورٹ طلب کی، عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کو کمیٹی کا چئیرمین اور 3 افسران کو ممبر بنا کر انکوائری کمیٹی تشکیل دی، اس کمیٹی نے محکمانہ انکوائری کر کے سپروائزر عبدلرزاق مگسی سمیت 119 ملازمین کو غیر قانونی بھرتی قرار دے کر رپورٹ حکام کو ارسال کر دی۔
ڈائریکٹر فوڈ سندھ ذوالفقار خشک نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حکام کو ارسال کرتے ہوئے تحریر کیا کہ انھیں مزید شوکاز نوٹس دینے کی ضرورت نہیں، اب ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈائریکٹر سندھ فوڈ نے 9 اپریل 2024 کو سپروائزر عبدالرزاق مگسی کو آخری شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے پہلے ملازمت لی، بعد میں ڈومیسائل حاصل کیا، جس پر آپ کو ملک کے 1973 کے آئین کے مطابق غیر قانونی بھرتی ملازم قرار دیا جاتا ہے۔تاہم اب غیر قانونی بھرتی قرار دیے سپروائزر کو ٹھل فوڈ سینٹر کا انچارچ بنا دیا گیا ہے، عبدالرزاق مگسی نے سرکاری گندم خریدنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران سپروائزر عبدالرزاق مگسی رقم خورد برد کر کے بیرون ملک فرار ہو جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگاجیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد میں شدید گرمی کا راج ،درجہ حرارت 47.5تک جا پہنچا
منافع خوروں کو بے لگام اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول
جیکب آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے 9 مئی یوم سیاہ کے طور پر منایا
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ،عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد، 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
جیکب آباد میں بلدیہ ملازمین کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے خلاف اور سیکورٹی اداروں کی حمایت میں ریلی نکالی ..
جیکب آباد میں سندھ فوڈ اتھارٹی غیر فعال ، عملہ مقرر لیکن کئی ماہ سے دفتر قائم نہیں کیا جاسکا
جیکب آباد میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ڈی سی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے میڈیا کانفرنس 12 مئی کو ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں ہوگی
جیکب آباد پولیس کا جرائم پیشہ انعام یافتہ ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جیکب آباد میں منافع خور بے لگام ، آٹے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ہوٹل مالکا ن بدستور روٹی 20روپے ..
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں