جیکب آباد ،خسرہ کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی، 2 معصوم بچے جاں بحق، سینکڑوں مبتلا

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) جیکب آباد میں خسرہ کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی، 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں خسرہ کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے، خسرہ کی وباء کے باعث تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں گلشیر کنرانی میں 4 سالہ لال زادہ کنرانی اور ریاض کالونی میں 8 ماہ کی زہرہ بتول خسرہ میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں بچے خسرہ کی وباء میں مبتلا ہوچکے ہیں، ضلع میں خسرہ کی وباء تیزی پھیلنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں