سوئی سدرن گیس کمپنی کا میر پوربرڑومیں ٹی اسٹال پر چھاپہ غیر قانونی کنکشن منقطع کردیا

جمعہ 31 مارچ 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا میر پوربرڑومیں ٹی اسٹال پر چھاپہ غیر قانونی کنکشن منقطع کردیا تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی ایس اینڈ ایم ٹیم نے جیکب آباد کے قریب میر پوربرڑومیں غیر قانونی طریقے سے ٹی اسٹال اور جنریٹر چلانے والے علی خان برڑوکا کنکشن منقطع کردیا اس موقع پر ایس اینڈ ایم ٹیم کے گلزاراحمد گھنیو نے کہاکہ مذکورہ شخص کافی عرصے سے غیر قانونی طریقے سے گیس چلارہاتھا جس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے انہوںنے کہاکہ غیر قانونی طریقے سے گیس چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے اوردرجنوں افراد گیس چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ گیس قومی وسائل ہے اس کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی گیس چوری کرنے والوں کے متعلق رپورٹ بالاحکام کو دے دی ہے جلد ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں