بابائے قوم محمد علی جناح ؒنے عزت وہمت کے ایک بے مثال سفر کا آغاز کیا ان کی عظیم بصیرت کے طفیل ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد

منگل 25 دسمبر 2018 18:43

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد میرارشد حسین جمالی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہوا جائے۔بابائے قوم محمد علی جناحؒ نے عزت وہمت کے ایک بے مثال سفر کا آغاز کیا ان کی عظیم بصیرت کے طفیل ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی۔

آج کے دن ہمیں ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد میرارشد حسین جمالی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے تصور کے مطابق پاکستان میں رواداری، روشن خیالی او رجمہوریت کو فروغ دے کر رہی ہم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم قائد سے نوازا جس نے ہمیں آزاد وطن دیابابائے قوم کو بلوچستان اوریہاں کے لوگوں سے خصوصی انسیت اور والہانہ محبت تھی اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے اور علالت کے باوجود کسی بڑے شہر میں جانے کی بجائے زیارت کو ترجیح دی جو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے ان کی محبت کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رواداری، بھائی چارہ اور قومی اتحاد کو فروغ دینے میں معاشرے کے تمام حلقے اہل علم ودانش اور خاص طور سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اپنا اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں