اوستہ محمد: مارکیٹ کمیٹی کے ہوتے ہوئے فعال نہیں ہو رہا

عدالتی حکم کے باوجود ایک دلال کی مونا پولی چل رہی ہے ، عوام مہنگے داموں پر سبزی خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقے

جمعرات 13 جون 2019 21:48

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) ماکیٹ کمیٹی کے ہوتے ہوئے فعال نہیں ہو رہا عدالتی حکم کے باوجود ایک دلال کی مونا پولی چل رہی ہے ، عوام مہنگے داموں پر سبزی خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی جعفرآباد اوستہ محمد ہونے کے باوجود فعال نہیں ہو رہا ہے اور جبکہ عدالتی حکم کے باوجود بھی سبزی ماکیٹ کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ نہیں کر رہے ہیں ایک دلال نے پورے محکمہ کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ دلال اپنے من مانے داموں کی قیمت وصول کر رہے ہیں عوام مہنگے داموں پر سبزیا لینے پر مجبور ہیں شہریوں اور عوامی حلقوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ کمیٹی کو فعال کیا جائے اور دلال کے خلاف کاروائی کی جائے، غیر قانونی ماکیٹ کمیٹی کو مارکیٹ میں شفٹ کیا جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں