اوستہ محمد میں ساتوں محرم کا جلوس انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات میں برآمد

جمعرات 27 اگست 2020 21:29

وستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2020ء) محرم الحرام کے سلسلہ میں اوستہ محمد میں ساتوں محرم کا جلوس برآمد انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے جلوس کی قیا دت سٹی صدر محمد شریف رند نے کی جبکہ صوبائی نائب صدر ممتاز عمرانی قیا دت میں قصر مہدی امام بارگاہ سے برآمد ہو جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پر پہنچ کر آگ کے سلگتے انگاروں پر ماتم کیا گیا ، ماتمی جلوس کے شرکا ء نے صدائے حسین یا حسین ، کرتے ہوئے سینہ کوبی بھی کی اور تازئے ذوالجلاح اٹھائے ہوئے تھے ، انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جلوس میں شامل ہونے والوں کی مکمل جامع تلا شی لی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں