جوڈیشل مجسٹریٹ ون ڈیرہ اللہ یار کی عدالت میں پانی بحران کیس کی سماعت

ایرگیشن حکام نے پانی بحران کا ذمہ داری پی ایچ ای حکام قرار دیدیا

ہفتہ 11 ستمبر 2021 21:27

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ون ڈیرہ اللہ یار کی عدالت میں پانی بحران کیس کی سماعت ایرگیشن حکام نے پانی بحران کا ذمہ داری پی ایچ ای حکام قرار دیدیا ڈسٹرکٹ بار جعفرآباد کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں دائر درخواست پر محکمہ ایری گیشن اور پی ایچ ای کے حکام پیش ہوئے کیس کی سماعت کے دوران محکمہ ایری گیشن اور پی ایچ ای حکام نے اپنے بیان میں پانی بحران کی تصدیق کی ایریگیشن کے سب انجینئر محمد سلیم نے عدالت کو بتایا کہ ایریگیشن کی جانب سے پی ایچ ای کو واٹر سپلائی کے تالابوں کے لیے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم پی ایچ ای حکام مصنوعی بحران پیدا کرکے ٹینکر مافیا کے ذریعے پانی فروخت کرتے ہیں اور لاکھوں روپے ماہانہ منافع حاصل کر رہے ہیں پی ایچ ای کے سب انجینئر نے پانی کے مصنوعی بحران اور ٹینکر مافیا سے ملی بھگت کے ایری گیشن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ای کو واٹرسپلائی کے لیے مقررہ پانی ایری گیشن فراہم نہیں کر رہا جبکہ شہر بھر میں پی ایچ ای کی واٹر سپلائی کی لائینیں بوسیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جسکے باعث تالابوں میں موجودہ پانی کا ذخیرہ واٹر سپلائی کی لائینوں کے ذریعے گھروں تک پہنچتے آدھا ضائع ہو جاتا ہے عدالت نے پی ایچ ای حکام کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر پی ایچ ای کی واٹر سپلائی کی بوسیدہ لائنوں کی جگہ نئی لائنیں بچھائی جائیں فی الحال جہاں پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں مرمت کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں