محرم الحرام ، ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کا حسینی امام بارگاہ ڈیرہ اللہ یار کا اچانک دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

پیر 1 اگست 2022 22:22

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) محرم الحرام کے سلسلہ میں ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق نے حسینی امام بارگاہ ڈیرہ اللہ یار کا سرپرائز وزٹ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی جعفرآباد کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام کے ایام کے دوران جعفرآباد بھر کے تمام امام بارگاہوں میں دوران مجالس سخت سیکورٹی انتظامات۔

(جاری ہے)

اسپیشل برانچ و پولیس جوان رضا کاران کے ساتھ مل کر ہر آنے والے اشخاص کی تلاشی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ متعلقہ ایس ڈی پو اوز و ایس ایچ اوز کو سیکورٹی پر تعینات ملازمان کی نگرانی خود عمل میں لا رہے ہیں۔جبکہ اوستہ محمد ۔گنداخہ کے امام بارگاہوں کی حفاظت ک لیے سخت اقدامات کی ہدایتیں جاری کیں داخلی خارجی راستوں کی چیکنگ اور مشکوک اشخاس پر نظر رکھنے ۔ہوٹلوں اورمسا فر خانوں میں چیکنگ کرنے کی ہدایتیں دیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں