درخت لگانا صدقہ جارریہ ہے ، میر مظفر علی کان جمالی

زیادہ سے زیادہ درخت گھروں ،دفتروں اسکولوں اور روڈوں کے کناروں پر لگائے جائیں ، حاجی خان پلال

منگل 19 مارچ 2024 23:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) میئر میونسپل کارپوریشن استامحمد میر مظفر علی خان جمالی، ڈپٹی میئر مونسپل کارپوریشن استامحمد حاجی خان پلال، جنرل کونسلران حاجی محبوب علی پلال، عبد الرزاق ابڑو، راجہ خان گولو، لیاقت علی بلیدی، ڈاکٹر عطا اللہ جمالی، عبدالجبار سمیجو، سلیم اختر سومرو و دیگروں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں فیصل پارک استامحمد میں مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میر مظفر علی خان جمالی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جارریہ ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گھروں میں دفتروں اسکولوں کے صحن اور روڈوں کے کناروں پر درخت لگائے جائیں کیونکہ آلودگی کے لیے درخت اہم کردار ادا کرتا ہے ایک ثواب بھی ہے زیادہ سے زیادہ اس شجر کاری مہم میں درخت لگائیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں