اوستہ محمد‘ نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے صدر علی حسن بلوچ سے نہال بلوچ اسحاق بلوچ کی ملاقات‘ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 28 فروری 2017 14:53

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے صدر علی حسن بلوچ سے نہال بلوچ اسحاق بلوچ کی ملاقات‘ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر علی حسن بلوچ شمولیت کر نے والوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی جمیوری پارٹی ہے عوام کی خدمت ہمارا نصیب العین ہے عوام کے حقوق کیلے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ضلع جعفرآباد تحصیل اوستہ محمد کے عوام سے نانصافی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جا ئے گی پارٹی کے مر کزی رہنما ڈاکٹر عبد الماک بلوچ نے اپنے وزرات کے دور میں ضلع جعفرآباد نصیرآباد میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو ایک بہترین پلٹ فارم مہیا کر رہی ہے پارٹی کے درورزے عوام کے لیے کھلے ہیں ہم ضلع جعفرآباد تحصیل اوستہ محمد کے عوام سے اپیل کر تے ہیں وہ نیشنل پارٹی کے پلٹ فارم پر آکر اپنے حقوق کیلے متحد ہو کر آواز بلند کر یں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں