ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر9 فیصد کمی

بدھ 22 نومبر 2023 21:38

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) ملک سے ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 1.084ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو1.187ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اکتوبرمیں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات کا حجم 274ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرمیں 276ملین ڈالر تھا۔ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں ریڈی میڈملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9فیصد کی نمو ہوئی۔ ستمبر میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات کا حجم 251ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواکتوبرمیں بڑھ کر274ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادو ں پر6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں