صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کومربوط و منظم کوششیں کرنا ہونگی، صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 4 دسمبر 2023 18:14

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے لہٰذامعاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقہ کو خصوصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سمیت پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی،صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں و سٹیک ہولڈرز کو مربوط و منظم کوششیں کرنا ہونگی۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی کا تمام تر انحصار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں چوتھانمبر ہے اسی طرح پاکستان نہ صرف پھلوں کی پیداوارمیں خودکفیل ہے جبکہ ان کا ایک بڑا حصہ ضائع بھی ہو جاتا ے۔

(جاری ہے)

مزید برآں پاکستان سے حلال گوشت کی برآمدات کے بعد وسیع امکانات موجود ہیں مگر ابھی تک ہم ان شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر ترقی ہی نہیں دے سکے جس کی وجہ سے ان شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈیری، ہارٹیکلچر اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے مگر ان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ''ٹرن کی'' یا روڈ میپ ہی میسر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر نے مختلف ممالک کے سفیروں کو مدعوکرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے تاکہ ان کے ساتھ مختلف صنعتی، کاروباری، تجارتی، درآمدی، برآمدی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال یقینی بنایاجاسکے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں