فیصل آباد، جڑانوالہ موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم بیٹاجاں بحق، ماں بیٹی زخمی

اتوار 11 نومبر 2018 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2018ء) جڑانوالہ موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم بیٹاجاں بحق ماں بیٹی زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 170گ ب قطرو وال کا رہائشی عاصم رفیق اپنی والدہ شاہین بی بی ،ہمشیرہ کنزہ رفیق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ستیانہ کی جانب آ رہا تھا کہ تھانہ ستیانہ کی حدود 39گ ب کے قریب سامنے سے آنے والے لوڈر موٹر سائیکل رکشہ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 19سالہ نوجوان عاصم رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا اور اسکی والدہ شاہین بی بی ،ہمشیرہ شدید زخمی ہو گئی جنکو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل مین لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس تھانہ ستیانہ مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں