جڑانوالہ شہر میں کیمیکل ملے کھلے اور مضر صحت دودھ کی فروخت سر عام جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:36

مکوآنہ / جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) جڑانوالہ شہر میں کیمیکل ملے کھلے اور مضر صحت دودھ کی فروخت سر عام جاری جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس حوالے سے جڑانوالہ کے شہری سستے داموں بکنے والے مضر صحت دودھ کو خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مضر صحت دودھ کی فروخت سے غریب عوام اور ان کے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں جبکہ انتظامیہ اور دیگر حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیمیکل ملے دودھ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف فی الفور سخت کارروائی کریں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ وہ موت کے سوداگروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے جڑانوالہ کے سماجی و فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دودھ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں