گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے

جڑانوالہ واقعے کے ذمہ دار تمام مرکزی ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے اس کو امدادی چیک ضرور دیں گے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2023 18:59

گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے
جڑانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2023ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے، وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے اس کو امدادی چیک ضرور دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لئے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی تھی ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں، واقعے کے ذمہ دار مرکزی ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

گرجا گھروں کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے زیادہ بہتر بنائیں گے،وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے اس کو امدادی چیک ضرور دیں گے۔ یاد رہے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ میں عیسیٰ نگری میں گرجا گھر کا دورہ کیا، وہاں پر ازسرنوتعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔نگران وزیراعظم نے متاثرین کو گلے لگایا، دکھ بانٹا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

دشمن کان کھول کر سن لے ہم اس کا ہدف اور مقصد بخوبی سمجھتے ہیں، دشمن ہمیں اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے تیار پائے گا، ہم دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں گے۔ کوئی فردیا گروہ اقلیت پر حملہ آور ہوا تو ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی ظالم کے ساتھ نہیں۔ ہمارا رویہ ہمارے لفظوں سے زیادہ ہمارے عمل سے نظر آئے گا، یہ ایک شیطانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح مختلف روپ دھارتا ہے، اور کینسر کی طرح معاشرے میں سرایت کرتا ہے۔ یہ دشمن کوئی اور ہے ، اس دشمن کا مقصد ہدف کچھ اور ہے، گھر معاشرے، مملکت کے دشمن کا پہلا وار نظام انصاف پر ہوتا ہے، کوئی معاشرہ عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔کون ہوگا جو مشینری ایجوکیشن کی خدمات کا اعتراف نہیں کرے گا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں