جڑانوالہ ، پسند کی شادی کے شاخسانہ پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان کا باپ قتل‘ راہگیر بچہ زخمی‘ گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی

پیر 11 ستمبر 2023 18:21

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) پسند کی شادی کے شاخسانہ پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان کا باپ قتل‘ راہگیر بچہ زخمی‘ گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی، ڈاکوئوں کا گروہ ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین کر فرار‘ سنٹرل جیل میں موبائل فون استعمال کرتے چار قیدی پکڑے گئے‘ چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 3 تاجروں سے 2 کروڑ ہتھیائے اوباش افراد نے خواتین کو بے آبرو کر دیا اور نوجوان سمیت 5خواتین اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 105 گ ب کے رہائشی اسلم ولد جان محمد کے بیٹے نے ملزم رمضان وغیرہ کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی تھی، جس کا ملزم رمضان کو شدید رنج تھا اور اسی رنجش کی بناء پر مشتعل ملزم نے ساتھی کے ہمراہ بہن کے سسرال آ کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 55سالہ دکاندار اسلم ولد جان محمد کو قتل جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 12سالہ ریحان ولد احسن بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جبکہ پیپلزکالونی کے رہائشی 50سالہ شہزاد نے معاشی وگھریلوحالات سے تنگ آکرزہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی آج پھرڈلیوری بوائے فاروق پیزا دینے گرین ویلی جاریا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ نیاموآنہ روڈ پر پہنچا توموٹرسائیکل سوارڈاکو گن پوائنٹ پر پیزا اورفون چھین کر فرار ہوگئے، سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ برکت علی نے دوران تلاش چارقیدیوں سے موبائل فون برآمد ہونے پر ان کیخلاف پریژن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

علاوہ ازیں ٹاٹابازار کے تاجرراشد سرور نے بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم محمد عمران نے کاروبارکیلئے ایک کروڑبائیس لاکھ روپے حاصل کرکے بدلے میں جعلی چیک دیا اورتاجر محمد عمیر سے بھی ملزم وقاص نے چالیس لاکھ اور مدینہ ٹائون کے اسراراحمد سے ملزمان نے مکان کرایہ پر لیکر بائیس لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا۔دریں اثناء تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 377 گ ب کی رہائشی پروین بی بی کو اوباش ملزم لیاقت علی نے بے آبرو کر دیا، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ احمد ٹائون میں پراپرٹی ڈیلر اکبر علی نے کرایہ کا مکان دکھانے کے بہانے خاتون نادیہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ساندل بار کے علاقہ 58 گ ب کے مبارک مسیح کی جواں سالہ بیٹی نیہا کو ملزمان شاہد وغیرہ‘ 273 گ ب کی کرن بی بی کو ملزمان سیف وغیرہ‘ 563 گ ب میں اوباش ملزم علی حسن وغیرہ نے نیک بخت‘ عثمان ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے 20 سالہ عشاء کو اغواء کر لیا اور فیڈمک ایریا کے رہائشی ضیاء الرحمن نے بتایا کہ اس کا بھائی نعمان کام پر گیا واپس گھر نہ آیا، اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں