نگران حکو مت کی چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کا روائی کے بعد چینی کی قیمتوںمیں زبردست کمی آنا شروع ہوگئی

پیر 11 ستمبر 2023 18:21

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) نگران حکو مت کی چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کا روائی کے بعد چینی کی قیمتوںمیں زبردست کمی آنا شروع ہوگئی، فیصل آباد میں چینی کے بڑے پانچ شوگر مافیا بے چینی کی خریدوفروخت بند کردی، چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری،منا فع خورو ں اور زخیرہ اندوزوں پر خو فطا ری،شہریوں کا فلو ر ملز مافیا اور آٹا مہنگے داموں فروخت کر نے کے خلا ف بھی کاروائی کر نے کا مطا لبہ،تفصیلات کے مطا بق بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئون کر نے کے بعد 190سے 210روپے فروخت ہو نے والی چینی زبردست کمی کے بعد 160سے 170روپے فی کلو فروخت ہو نے لگی،جبکہ ضلعی انتظا میہ مصنو ئی مہنگا ئی کو کنٹرول کر نے میں نا کا م نظر آرہی ہے فیصل آباد چینی کا کاروبا رکرنے والے بڑے گروب پراچہ ٹریدرز،راناگروپ،بھلی گروپ،ریاض،گروپ،مشتاق گروپ نے چینی کی خریدوفروخت میں اربوں کمانے بعد غائب ہوگئے شہر بھی چینی کی ذخیرہ اندازی اور ریٹ ان گروپ اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہوتا تھا، شہریو ں نے نگران حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ آٹا مہنگے دامو ں فروخت کر نے وا لو ں کے خلا ف بھی کا روائی کی جائے،کیو نکہ آٹا 140سے 160روپے فی کلو فرخت کیا جا رہا ہے،جبکہ حالیہ سال نئی گندم کی قیمت وفا قی حکو مت نی3900روپے فی من مقرر کی تھی،جو کہ فلور ملز ما لکا ن اور ذخیرہ اندوزوں نے ایک ہزار اضا فے کے ساتھ 4900روپے فی من فروخت کر رہے ہیں،،آن لا ئن کے مطا بق چینی ما فیا اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی غا ئب کر کے اربو ں رو پے کما ئے کیو نکہ 80روپے میں فروخت ہو نے وا لی چینی کی قیمت ذخیرہ اندوزوں اور شو گر ما فیا نے چینی غا ئب کر کے قیمتیں بڑھا ئی،جس کی وجہ سے 80رو پے میں فروخت ہو نے والی چینی 210روپے میں فروخت ہو رہی تھی،شہریو ں نے چینی کی قیمتو ں میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹے،گھی اوردیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت سے 140روپے آٹا، 140روپے دودھ 200سے 220روپے،مرغی کا گوشت 620سے 650روپے فی کلو جبکہ گھی کی قیمتوں میں بھی 10سے 15روپے اضافہ کردیا گیاہے اس طرح دالیں،مرچ مصالحہ جات کی قیمتوں مین روزبروز اضافہ کیا جارہاہے،مختلف کمپنیون کے صابن بھی دوگناہ اضافہ کے ساتھ فروخت ہورہے ہیں بیکری کے سامان میں بھی خود ساختہ اضافہ کیا جارہاہے اور ساتھ ہی مارکیٹوں اور بازاروں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں اے سی والے کمروں بیٹھ کر انجوائے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں