پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ

جمعرات 2 نومبر 2023 23:03

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2023ء) ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو88.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.09 فیصدذیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو75.56ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 22.21 ملین ڈالررہا، جواگست میں 28.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 18.71 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میںپھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو57.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.03 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو45.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 20.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 19.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 13.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں