جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک، تین شدید زخمی

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:58

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے بعد فرار ہو رہے تھے، جب پولیس تھانہ صدر نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ایک کلومیٹر دور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو تحصیل ہیڈ کواٹرز اسپتال جڑنوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں