aجڑانوالہ آسمانی بجلی گرنے سے 60 سالہ شخص جاں بحق

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

$ جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) جڑانوالہ کے نواحی گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 60 سالہ شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سید والہ روڈ چک نمبر 240 گ ب کے قریب پیش آیا، متوقی کا نام رنگ علی تھا جو کہ کھیتوں میں چارہ کاٹ رہا تھا۔کھیتوں میں کام کرنے کے دوران رنگ علی کو اچانک آسمانی بجلی نے آلیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، بزرگ شخص کی المناک واقعہ میں موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں