ھ*ملک میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 5 فیصد کمی

اتوار 26 مارچ 2023 18:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) ملک سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.381 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.519 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 255ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 28 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو356 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 293 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر255 ملین ڈالرہوگیا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں