کھانا چراتے پکڑے جانے پر نوجوان نے خاتون کو قتل کر دیا

پڑوسی کے گھر فریج سے کھانا چراتے ہوئے پکڑے جانے پر 18 سالہ ملزم نے خاتون کا آری سے گلاکاٹ دیا

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 26 فروری 2020 10:54

کھانا چراتے پکڑے جانے پر نوجوان نے خاتون کو قتل کر دیا
جھنگ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26فروری2020ء) کھانا چراتے پکڑے جانے پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا۔جھنگ میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک نوجوان گھر والوں کی عدم موجودگی میں اپنے پڑوسیوں کے گھر چلا گیا اور فریج سے کچھ کھانے کی اشیاء چوری کر رہا تھا جب اس گھر کی رہائشی خاتون نے 18 سالہ نوجوان کو پکڑ لیا۔پولیس کے ڈر سے نوجوان نے خاتون کو قتل کر دیا ۔

نوجوان نے خود اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اس با ت سے ڈر گیا تھا کہ کہیں اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے نہ کر دیا جائے، اس لئے اس نے پولیس سے بچنے کے لئے خاتون کو مار دیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کے گلے کو آری سے کاٹ کر مارا گیا ہے جس کے بعد موقع پر ہی خاتون دم توڑ گئی۔گھر والوں نے بتایا ہے کہ نوجوان پہلے بھی کھانے پینے کی اشیاء چوری کرتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اکثر اسے سمجھایا بھی ہے، لیکن اس نے کبھی ہماری بات نہیں سنی،یہی وجہ ہے کہ آج اس نے اس چوری کے سلسلے میں ہی ایک خاتو ن کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان میں ایسے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں کسی معمولی سے معاملات پر لوگ قتل کرنے تک پہنچ جاتے ہیں۔ہمارے ہاں لوگوں میں برداشت ختم ہو گیا ہے، ہم بس یہی چاہتے ہیں کہ جو ہم چاہیں ہمیں و ہ مل جائے اور اکثر یہی ضد ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ایسا ہی واقعہ جھنگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے فریج سے کھانا چرایا اور پکڑا گیا۔بعد میں پولیس کے ڈر سے اس نے گھر کی رہائشی خاتون کے گلے کو آری سے کاٹ کر قتل کر دیا جس کے بعد خاتون موقع پر دم توڑ گئی اور نوجوان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لڑکا خاتون کا ہمسائیہ تھا جو کہ گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر میں گھنسا اور چوری کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں