پریس کلب جھنگ ، یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 11جنوری کو ہوں گے

بدھ 3 جنوری 2018 20:46

جھنگ۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 11جنوری بروز جمعرات کو منعقد ہوں گے جن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 5جنوری بروز جمعہ سہ پہر 3بجے تک وصول کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے ممبران آفتاب احمد ترین ، سید قلب عباس بخاری اور شیخ توصیف حسین نے بتایاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جنوری بروز ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے کی جائے گی اور اسی روز امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 7جنوری بروز اتوار کو سہ پہر 3بجے پریس کلب جھنگ میں آویزاں کر دی جائے گی۔انہوںنے بتایاکہ صدر پریس کلب ، صدر یونین آف جرنلسٹس اور دونوں جنرل سیکرٹریز کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فیس 1500روپے فی امیدوار جبکہ دیگر تمام عہدوں پر الیکشن لڑنے والوں کیلئے فی امیدوار فیس 800روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پولنگ 11جنوری بروز جمعرات کو صبح 10سے سہ پہر 3بجے تک پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی اور پولنگ ختم ہونے کے بعد شام 5بجے ووٹوں کی گنتی کر کے کامیاب امیدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ امیدوارو ں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں