ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ کیا

منگل 9 اپریل 2024 15:33

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ کی۔حکومت کی جانب سے گندم کے فی من 3900 روپے قیمت مقرر کرنے بارے آگاہ کیا گیا۔کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تحصیل سطح پر کاشتکاروں کی شکایات دور کرنے کے لیے خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فلور ملز اور نجی سیکٹر کی خریداری کو بھی مانیٹرکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لیے کاشتکاروں کے تعاون سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔محکمہ خوراک کو کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کر سنٹر پر شکایات سیل بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔چھوٹے کسانوں سے گندم خریداری حکومت پالیسی کا حصہ ہے۔ 6 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو بار دانہ فراہم کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں