جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

منگل 9 اپریل 2024 15:14

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت عید الفطرکے حوالہ سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹی انتظامات سمیت صفائی ستھرائی اور دیگرضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پبلک مقامات اور مساجد میں سیکورٹی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،ٹی ایچ کیو اور ہیلتھ مراکز پر ڈاکٹر و سٹاف کی ڈیوٹی، ریسکیو 1122کی سروسز، میونسپل کمیٹی، صفائی ستھرائی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے قیام کے حوالہ سے محکموں کو ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پبلک مقامات اور مساجد میں سیکورٹی کےلئے منظم حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی عید گاہوں اور عید کی نماز کے اجتماعات کی جگہ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹیز کی طرف سے صفائی کے حوالے سے سٹاف کی ڈیوٹی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بروقت مکمل کروائیں۔

شہر اور گردونواح میں صفائی و ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عید الفطر پر شہری بھی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عید گاہوں کو جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکائو کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کے افسروں مارکیٹ میں اشیاءکی کوالٹی کا جائزہ لینے اورپرائس مجسٹریٹس کو مارکیٹ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر شکایات کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔مزید براں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے ہمراہ عید گاہوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔اور شہر میں عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں