اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ

منگل 9 اپریل 2024 15:33

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سےڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کےلئے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا اچانک دورہ کیا جہاں پر عملہ غیر حاضریایا گیا۔

سخت محکمانہ کارروائی عمل لاتے ہوئے ڈاکٹر و عملہ کو سی او ہیلتھ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنرنے سی ای او ہیلتھ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام ہیلتھ سینٹرز پر ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر کو کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں