رمضان بازاروں میں عوام کو روزانہ استعمال کی اشیائ سستے نر خوں پر فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 مئی 2018 18:57

جھنگ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو روزانہ استعمال کی اشیائ سستے نر خوں پر فراہم کی جارہی ہیں اشیائے خوردنی کی کو الٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے حکو مت پنجاب 17اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے جس سے عام لو گوں کو ریلیف مل رہاہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان بازاروں کی با قا عد گی سے ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے تا کہ اشیائے کی کو الٹی کو بر قرار رکھا جا سکے اور رمضان المبارک کے با بر کت مہینے میں عوام کو سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ اور رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں واضح فرق ہے اور عوام کو رمضان بازاروں میں حقیقی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں اسٹنٹ کمشنرز ضلع کی چاروں تحصیلوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کر رہے ہیں اور روزانہ کہ بنیاد پر انہیں رپورٹس پیش کی جاتی ہے۔ آٹا ، گھی ، چینی، دالیں اور مختلف اشیاء خوردونوش رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت ضلع کے بھر کے رمضان بازاروں میں عوام کا رش ہے اور عوام نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے رمضان بازاروں کے حوالے سے اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور ضلع کے رمضان بازاروں کو صوبہ کے ماڈل بازار قرار دینے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں