مانیٹرنگ ٹیموں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیئے

جمعرات 5 جولائی 2018 23:20

جھنگ۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیموں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیشتر بینرز، فلیکسزاوربل بورڈزاتار کر متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مانیٹرنگ افسران نے کاروائیاں کیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ سائز سے بڑے بینرز اور پوسٹرز قبضہ میں لے لئے ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ انتظامیہ شفات انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ضلع کے کئی امید واروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کئے گئے انہوںنے کہا کہ تمام امیدوار الیکشن کمیشن کی اشتہاری مہم کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں اور پرامن انتخابات کو یقینی بنائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں