الیکشن سٹاف اور میٹریل کو پولنگ اسٹیشز پر بروقت اور بحفاظت پہچانے کیلئے ٹرانسپورٹ پلان فول پروف ہونا چاہئے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

جھنگ ۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ الیکشن سٹاف اور میٹریل کو پولنگ اسٹیشز پر بروقت اور بحفاظت پہچانے کیلئے ٹرانسپورٹ پلان فول پروف ہونا چاہئے اس ضمن میں کسی قسم کی عدم توجہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور قصور وار افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں الیکشن انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد زاہد اختر ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد آصف اقبال، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاور مانیٹرنگ افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد آصف اقبال نے الیکشن کے حوالے سے انتظامی و حفاظتی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ افسران اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے کوآرڈی نیشن کو بحال رکھیں جبکہ پولیس سمیت تمام انتظامی محکمے مربوط اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں۔

انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل اورسرکاری ملازمین اپنی غیر جانبداری برقرارکھیں اس ضمن میں شکایت کی صورت میں قصور وار کے خلاف کاروائی میں رعایت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں کریں اور مخصوص سائز سے بڑے انتخابی بینرز وپوسٹرز اورفلیکسز کو اتروانے کے کام میں تیز رفتاری کا مظاہر ہ کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں