ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے میٹنگ

بدھ 11 جولائی 2018 23:37

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ نے ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ ڈی پی ا و نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والے ہر سائل کو SOP کیمطابق ڈیل کیا جائے ، تمام عملہ سائلین سے نرمی اور شفقت سے پیش آئے ، تمام ملازمان اچھا لباس پہنیں اور تمام میل عملہ ٹائی کا استعمال لازمی کرے۔ تمام فرنٹ ڈیسک سٹاف کو ڈیوٹی ٹائم کو فالو کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی جس پر کوئی نرمی نہیں کی جائے گی ۔ ہر آنے والے سائل کو خوش آمدید کہا جائے۔ ڈی پی او جھنگ نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کے مسائل سنے اور ان پر مناسب احکامات جاری کئے۔اُنہوں نے فرنٹ ڈیسک ملازمین کو اچھا کام کرنے پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں