ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ چوہدری محمداعظم اور سینئر سول جج ایڈمن ماجد وقارکا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

جمعہ 31 اگست 2018 23:10

جھنگ۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ چوہدری محمداعظم اور سینئر سول جج ایڈمن ماجد وقار نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حسن نواز کاٹھیہ نے ان کا پروقار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جیل پولیس کے چاق و چوبنددستے نے سلامی دی۔ دوران وزٹ انہوں نے کچن اسیران، خواتین وارڈ ہسپتال، نو عمر وارڈ اور مختلف بارکوں کا دورہ کیا ، اسیران کے مسائل سنے۔ اس موقع پرڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج چو ہدری محمد اعظم نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اطمینا ن کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں