حکومت پنجاب جھنگ کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کرے گی ،ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز مختص کرے گی ۔ اس ضمن میں جاری ترقیاتی کاموں کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز فراہم کئے جائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع جھنگ کی سالانہ ترقیاتی سکیموں 2018-19کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ ہائی وے اور بلڈنگ سمیت دیگرضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوا م کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے آئندہ بجٹ میں باہمی مشاورت سے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی کیلئے اراکین اسمبلی کو اعتما د میں لیا جا رہا ہے جبکہ منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں