وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کے لئے کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹو

جمعرات 20 فروری 2020 19:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ محکمہ صحت نے عملی اقدامات کی بدولت ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹوکی زیر قیادت پولیو مہم منعقدہ17تا19 فروری میں اپنے ٹارگٹ سے بھی زیادہ کام کر کے مثال قائم کی ہے اورضلع جھنگ کو پولیو فری کا اعزاز برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹونے انسداد پولیومہم کی کامیابی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق پہلے روز کا ٹارگٹ ایک لاکھ68ہزار219 جبکہ ایک لاکھ71ہزار304 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسرے روز ایک لاکھ65ہزار 839کا ٹارگٹ تھا جبکہ ایک لاکھ67ہزار745بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی جبکہ تیسرے روز ایک لاکھ57ہزار 67کا ٹارگٹ مختص تھا اور ایک لاکھ59ہزار51بچوں کو پولیو خوراک پلوائی گئی ۔ انہوںنے مزیدبتایا کہ مزید دو دن کیچ اپ ڈے کے طوررپورٹنگ کا عمل جاری رکھا جائیگا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال تک کے عمر کے 4لاکھ91ہزار125 بچوں کو پولیو کے دوقطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ 4لاکھ97ہزار6سو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے کر سو فیصد سے زائد کا ہدف حاصل کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ٹیموں، ایریا انچارجز اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز نے قومی مہم کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرکے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جھنگ کا نام روشن کیا جبکہ دوران مہم والدین،علماء کرام،اساتذہ اورتمام طبقات کے گرانقدرتعاون کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جن سے آئندہ بھی اسی طرح کی ذمہ داری کی توقع ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں