وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر عملدرآمد

پیر 4 مارچ 2024 20:59

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر عملدرآمد کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پرتمام میونسپل کمیٹی کے سٹاف نے بازاروں اور مارکیٹوں میں د کانداروں اور ریڑھی بانوں کو وارننگ جاری کر دی ہیں کہ وہ قبل از وقت تجاوزات کو ہٹا لیں دوران آپریشن سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صارفین کی سہولیات کے پیش نظر رمضان المبارک سے قبل تمام بازاروں میں قائم تجاوزات کو ختم کرنے کےلئے حکمت عملی وضح کی جارہی ہے۔ اینٹی انکروجمنٹ سکواڈ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کےلئے متحرک رہیگا۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں