ڈپٹی کمشنر جھنگ کاعلی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ،بولی کے عمل کا جائزہ لیا

منگل 12 مارچ 2024 20:22

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سے عام بازار تک اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے روزمرہ استعمال ہونے والی سبزیوں،پھلوں کے نرخوں ، ڈیمانڈ،سپلائی بارے استفسار کیا اور اپنی نگرانی میں آلو،پیاز،کھجور کی بولی کرائی ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،اوور چارجنگ ،ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں