رواں سال جولائی میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی،اس سے جلد ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، 2018 توانائی کے بحران کے خاتمے کا سال ہو گا ، انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے، ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں ، ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں ،جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا، ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 27 فروری 2017 23:24

رواں سال جولائی میں 20 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی،اس سے جلد ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، 2018 توانائی کے بحران کے خاتمے کا سال ہو گا  ، انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے، ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں ، ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں ،جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا، ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں
جھنگ/حویلی بہادر شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس سال جون جولائی میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی جس سے جلد ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور 2018 توانائی کے بحران کے خاتمے کا سال ہو گا ، انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں بلکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں۔

وہ پیر کو1230میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پروجیکٹ کے جاری تعمیراتی کام کے سلسلہ میں ایک جائزہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوکی، بھکی اور حویلی بہادر شاہ کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی اب نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں بلکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی ٹانگیں کھنچنا ہے جبکہ ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ہم اسی خدمت کی وجہ سے 2018 میں عوام کی عدالت میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کو فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے حاصل ہوں گے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 16اکتوبر 2016کو کیا تھا ۔

پاور پروجیکٹ جنوری 2018میں 1230میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا ۔ منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ پر دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی جارہی ہے۔ جو کم فیول میں زیادہ بجلی پیدا کرے گی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں پہلی ٹربائن اسی سال مارچ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گی اور اگست 2017تک یہ منصوبہ700 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گاجبکہ جنوری 2018 تک یہ منصوبہ اپنی مکمل استعداد سے بجلی کی 1230 میگا واٹ پیداوار شروع کر دے گا چین پاکستانی بھایئوں کے ساتھ مل کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کر رہا ہے امید ہے جلد ہی پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگااور پاکستان بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں