کنٹریکٹ ملازم کے انتقال پر خاندان کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک پوری تنخواہ ملے گی

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) کنٹریکٹ ملازمین کے لئے خوشخبری ، کنٹریکٹ ملازم کے انتقال پر خاندان کو ریٹائرمنٹ کی عمر تک پوری تنخواہ ملے گی ،تنخواہ سمیت سالانہ اضافہ بھی ملے گا، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ دوران سروس کنٹریکٹ ملازمین کے انتقال کی صورت میں قانون میں ترمیم کردی گئی ہے۔ ملازمین کے انتقال کی صورت میں خاندان کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ ملے گی۔ تنخواہ کے ساتھ سالانہ اضافہ بھی ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے مراسلہ جاری کردیا۔ اپوائٹمنٹ پالیسی 2004 کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین بھی اس ترمیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں