جہلم ، شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہیسمیٹکس اشیاء مہنگی ہو گئیں

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) جہلم شہر و گردونواح میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی کپڑے ، جوتے اور کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، غریب طبقہ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا، تفصیلات کیمطابق جہلم شہر و گردونواح میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی شہر کے بازاروں میں اشیاء ضرویات زندگی خرید کرنے والے افراد کے رش میں بے پناہ اضافہ ہو چکاہے ، جس کے باعث بازاروں سے سائیکل اور موٹر سائیکلوں کا گزرنا تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے ، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لئے دکانداروں نے کپڑوں ، جوتوں اور کاسمیٹکس کی قیمتوں میں 100% اضافہ کرکے شہریوں کے گلے پر الٹی چھری چلانا شروع کر دی ہے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ شادیوں کا سیزن آتے ہی شہر کے دکانداروں نے کپڑو ں اور جوتوں کی قیمتوں میں من پسند اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیاہے غریب سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لئے خریداری کرنا کسی صورت بھی آسان دکھائی نہیں دیتا ، ہر دکاندار نے اپنی مرضی کے مطابق چیزوں کے نرخ مقرر کئے ہوئے ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ناقص اور ہلکی کوالٹی کے جوتے اور کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ اپنی جیبیں بھرنے کے لئے مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سفید پوش شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں