ڈپٹی کمشنر جہلم کاسستا رمضان بازار جہلم کا اچانک دورہ

اتوار 26 مئی 2019 18:35

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سستا رمضان بازار جہلم کا اچانک دورہ کیا وہاں کام کرنے والے افسران اور اہلکاران کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیاء خوردو نوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈی سی جہلم نے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردو نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ضلعی سطح پر افسران کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اشیاء خوردو نوش بلخصوص آٹے اور چینی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد لوگوں کو معیاری اور سستے داموں اشیاء خوردو نوش کی فراہمی ہے جہاں روزے داروں کو گرمی سے بچانے کیلئے اور اٴْنکے بیٹھنے کی جگہ کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیاء ضروریہ پر 10سے 20فیصد تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں