و*ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر دفتر جہلم کے زیر انتظام 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:32

ؑجہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) :ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر دفتر جہلم کے زیر انتظام 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام سید ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم جہلم کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع جہلم کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچز کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی تھے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹنسپورٹس آفیسر آصف شیخ اورنجنرل سیکرٹری جہلم کرکٹ ایسوسی ایشن خورشید احمد بٹ، ڈی او پاپولیشن بابر ظہیر بھی شامل تھے ۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ فائنل میچ ڈپٹی کمشنر الیون اور دینہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کا تعارف کروایا۔ سید نذارت علی نے فاتح ٹیم دینہ کرکٹ کلب اور رنراپ ٹیم ڈپٹی کمشنر الیون کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرٹس تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی سید نذارت علی نے اس موقع پر کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا ملٹی سیکٹورل پروگرام ایک احسن قدم ہے جو معاشرے کے تمام مکاتب فکر جن میں علمائے کرام،اساتذہ کرام ، نوجوانوں کو آبادی میں بے ہنگم اضافہ پر قابو پانے کیلئے نہ صرف آگاہی فراہم کر رہا ہے بلکہ ان کو اس مسئلہ کے حل میں اپنے پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے جو کہ معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کا باعث بنے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد نوجوانوں میں تعمیری سوچ کے فروغ کا باعث ہیں جو کہ ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار کرتاہے ۔

نڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسربابر ظہیر نے مہمان خصوصی سید نزارت علی اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو اعزازی شیلڈز اور شرٹس تقسیم کیں اور تمام کھلاڑیوں،مہمانوں اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں