میونسپل کارپوریشن جہلم کی کمرشل پراپرٹی میں کرایہ دار تاجر قانون کے مطابق اپنی دکانوں کے معاہدوں کی تجدید کروائیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 17:29

میونسپل کارپوریشن جہلم کی کمرشل پراپرٹی میں کرایہ دار تاجر قانون کے مطابق اپنی دکانوں کے معاہدوں کی تجدید کروائیں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کارپوریشن جہلم کی کمرشل پراپرٹی میں کرایہ دار تاجر قانون کے مطابق اپنی دکانوں کے معاہدوں کی تجدید کروائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج غلہ منڈی میں میونسپل کارپوریشن کے کرایہ دار تاجروں سے کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم بھی موجود تھے منڈی کے تاجروں کے رہنماؤں شیخ مظفر نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو بتایا کہ جب دکانیں نیلام ہوئیں تو ہم نے اس میں حصہ نہیں لیا جبکہ ہم متوسط طبقے کے تاجر ہیں اور جس نے بولی میں حصہ لیکر دکانیں حاصل کی ہیں انہوں نے نیلامی میں زیادہ بولی دی ہے جو ہم نہیں دے سکتے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤپرویز اختر نے کہاکہ قانون سے بالا کوئی چیز نہیں نہ ہی لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سے ہٹ کر ہم کوئی کام کرسکتے ہیں جب دکانوں کا آکشن ہوا تھا اس میں آپ لوگوں کو بیٹھ کر اپنی دکانیں لینی چاہئے تھیں اگر آپ نہیں بیٹھے تو ابھی جو بولی ہوئی ہے اسی بولی پر دکان لینا آپ کا حق ہے اگر آپ تمام لوگ اس پر رضا مند ہیں تو میونسپل کارپوریشن میں جا کر اپنے معاہدے کریں اور ہونیوالی بولی کے مطابق کرایہ ادا کریں یہی قانون کا تقاضا ہے جبکہ اس ضمن میں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم کو ہدایت کی کہ ان تاجروں کے ساتھ قانون کے مطابق بات کرکے ان کا مسئلہ حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں