ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کا کمیٹی روم میں میرج ہال مالکان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 13:55

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی کا کمیٹی روم میں میرج ہال مالکان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے کمیٹی روم میں میرج ہال مالکان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسے کاروباری مراکز کو کو وڈ19-سے بچاؤ اور عوام کی حفاظت کے پیش نظر وقتی طور پر بند کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد جاری رکھیں،اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

اس موقع پر میرج ہال مالکان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق کام کریں گے۔اجلاس میں میرج ہال مالکان کی جابب سے اپنے تحفظات اور مسائل بارے بتایا گیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

سید نذارت علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسے میرج ہال مالکان اور ہوٹل مالکان جو انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کریں گے ان کے کاروباری مراکز کو سیل کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں