ٹریفک پولیس کا اچھا یا برا کام پورے پولیس محکمے کی عکاسی کرتا ہے، سی ٹی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 ستمبر 2020 11:27

ٹریفک پولیس کا اچھا یا برا کام پورے پولیس محکمے کی عکاسی کرتا ہے، سی ٹی او لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   سی ٹی او لاہور سید حماد عابدکی زیرصدارت ٹریفک اجلاس اجلاس میں سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد، ایس پی سٹی حماد رضا قریشی کی شرکت، اجلاس میں سمیت تمام سٹی ڈویڑن سیکٹر انچارج، ٹکٹنگ افسران لیڈی وارڈنز اور وارڈنز کی شرکت، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے کہا کہ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، آپ کا اچھا یا برا کام پورے پولیس محکمے کی عکاسی کرتا ہے، ہم ریونیو جنریٹرز نہیں، صرف چالان کرنا ہی ہمارا مقصد نہیں، چالان صرف اور صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کئے جائیں، چالان کا مقصد شہریوں کی اصلاح کرتے ہوئے انہیں قوانین کا پابند بنانا ہے، اب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وارڈنز کی مانیٹرنگ کی جائے گی، کوئی بھی اہلکار اپنا پوائنٹ نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی جمگھٹے کی صورت میں کھڑے ہونگے، اپنے افسران کیلئے نہیں، اللہ کی خوشنودی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کام کریں، ناقص کارکردگی پر اب سپروائزری افسران جواب دہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں