کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت عوام کو ہر صورت احتیاط کرنا ہوگی،راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 18:00

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت عوام کو ہر صورت احتیاط کرنا ہوگی،راؤ پرویز اختر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت ہمیں ہر صورت احتیاط کرنا ہوگی، شہری ماسک کے استعما ل کو ہر صورت یقینی بنائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سول لائنز روڈ میونسپل کارپوریشن دفتر کے باہر شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ اس آگاہی مہم کہ مقصد شہیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہے ، اس مخلق وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اس وقت جہلم میں 73 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کرونا وائرس کے 8 مشتبہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 33190 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 624 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اب تک 537 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 254 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں