میجر محمد اکرم شہید نشان حیدرکی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے،ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:42

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدرکی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے،ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میجر محمد اکرم شہید نشان حیدرکی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہدت کے موقع پر اکرم شہید پارک جہلم میں منعقدہ یادگار کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)



شہید میجر اکرم نے صرف 27سال کی عمر میں جنگ 1971میں بنگلہ دیش کے علاقے ہلی کے مقام پر جرات و بہادری کے ناقابل یقین کارنامے سرانجام دیتے ہوئے ہیرو آف ہلی کے نام سے شہرت حاصل کی اور 17روز تک چند سپاہیوں کے ساتھ بھارتی فوج کو مسلسل روکے رکھا، 5دسمبر کو میجر اکرم شہید کی شہاد ت پر بھارتی آرمی کی جانب سے ان کی جرات و بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے مثالی قرار دیا ، پاک آرمی کی جانب سے میجر اکرم شہید کو نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں